عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو امریکا میں پذیرائی نہ ملنے پر پاکستان آمد سے روکا گیا، مجیب الرحمان شامی

امریکی صدر سے امیدیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی امریکا میں کچھ ملاقاتیں تو ہوئیں لیکن کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی اور نہ ہی کوئی یقین دہانی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سزاؤں سے متعلق ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور

پاکستان آمد کا ملتوی ہونا

دنیا ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد ملتوی ہونے کے سوال کا مجیب الرحمان شامی نے شاعرانہ انداز میں جواب دیا۔ کہا: "ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں، کہیں ایسا نہ ہو جائے، کہیں ایسا نہ ہو جائے۔"

امریکا یاترا کے اثرات

انہوں نے کہا کہ امریکا یاترا کے بعد قاسم اور سلیمان کی آمد کے حوالے سے پاکستان میں بھی اچھے اثرات نہیں تھے۔ امریکا میں پذیرائی نہ ملنے پر پی ٹی آئی والوں کو خدشہ تھا کہ وہ جب یہاں آئیں گے تو مشکل میں بھی پھنس سکتے ہیں۔ عمران خان کے مورثی سیاست کے حوالے سے بیانیے کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ عمران خان خود الزام لگاتے تھے کہ امریکا نے ان کی حکومت گرائی، اب ان کی رہائی کےلئے جدوجہد کا آغاز امریکا سے ہو، اس لئے انہیں فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...