جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجرا بند کردیا
پاکستانیوں کے لئے بری خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں جرمن قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجرا بند کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج بہتر مستقبل کی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ طلوع
ویزا سروس کی معطلی کی وجوہات
قونصل خانے کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی، جبکہ یورپی سٹیزن کے لیے سروس بحال رہے گی۔ اس فیصلے سے وہ پاکستانی متاثر ہوں گے جو جرمنی میں ملازمت، تعلیم، سیاحت یا خاندانی ملاقات کے لیے سفر کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پیسے دیتے جائیں اور کاروبار کرتے جائیں “میں رشوت نہیں دے سکا میرا کاروبار بند ہوگیا” ریڑھی والے کی بد دعائیں۔۔۔
ناگزیر حالات کی وضاحت
جرمن قونصل خانے کے اعلامیے میں ان ناگزیر حالات کی وضاحت نہیں کی گئی جن کی بنیاد پر ویزا سروسز معطل کی گئی ہیں، نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ خدمات کب بحال کی جائیں گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بیرونِ ملک تعلیم اور ملازمت کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد یورپی ممالک کا رخ کر رہی ہے۔
ویزا اپائنٹمنٹس کی منسوخی
اس حوالے سے غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیے جائیں گے۔








