سیالکوٹ میں گزشتہ روز قبرستان سے ملنے والی 2 معصوم بچوں کی لاشوں کی قاتل ماں نکلی

سیالکوٹ میں معصوم بچوں کے قتل کا واقعہ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاؤں بھیکو چھور کے قریب گزشتہ روز بے دردی سے قتل ہونے والے 2 معصوم بچوں کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، سگی ماں ہی دونوں بچوں کی قاتل نکلی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق کی حمایت کر دی
قاتل ماں کا انکشاف
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے بتایا کہ سنگ دل ماں نے بچوں کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کیا، بچوں نے اپنی والدہ کو قابلِ اعتراض حالت میں اس کے دوست کے ساتھ دیکھ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا
بچوں کا بے رحمانہ قتل
راز کھلنے کے ڈر سے سفاک ماں نے بے رحمی کے ساتھ 3 سالہ بیٹے وارث اور 6 سالہ بیٹی امِ کلثوم کو قتل کرنے کے بعد اُن کی لاشیں قبرستان میں پھینک دی تھیں۔
محکمہ پولیس کا اقدام
واقعے کے چند گھنٹے گزرنے کے بعد ہی ملزمہ ماں نادرا اور اس کے ساتھی فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔