آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کے دوران عطا اللہ تارڑ کے مؤثر اورمدلل انداز کی گونج بھارت کے ایوانوں تک پہنچ گئی

آج کا سیاسی منظر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے مؤقف کو نہایت مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کیا، جس نے اندرونِ ملک ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کار سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

عطا اللہ تارڑ کی سفارتی حکمت عملی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نہ صرف عالمی میڈیا کو پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا بلکہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہر فورم پر دلائل کے ساتھ پاکستان کا دفاع کیا۔ ان کی جارحانہ سفارتی حکمتِ عملی اور واضح بیانیے نے سوشل میڈیا سے لے کر بین الاقوامی مباحثوں تک ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان کا یہ مؤقف اور انداز بھارت کے ایوانوں تک بھی گونجنے لگا۔ بھارتی میڈیا اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث دیکھنے کو ملی، جہاں عطا اللہ تارڑ کے بیانات اور پاکستان کے جارحانہ دفاعی مؤقف کو سنجیدگی سے لیا گیا۔

بین الاقوامی سطح پر مؤقف کی پذیرائی

یاد رہے کہ 7 مئی کو ایک بین الاقوامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ’’پاکستان میں کوئی دہشت گرد کیمپ موجود نہیں ہیں‘‘۔ ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو سرحدی علاقوں کے دورے بھی کروائے گئے۔ ان کے اس بیان نے عالمی میڈیا میں توجہ حاصل کی، متعدد عالمی نشریاتی اداروں نے اسے نمایاں طور پر شائع کیا۔ خاص طور پر جنوبی ایشیاء سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے اداروں نے اسے پاکستان کے دفاعی مؤقف کے طور پر پیش کیا اور بھارتی الزامات کے مقابلے میں ایک متوازن نقطۂ نظر قرار دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...