فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا تاجر برادری کے ساتھ مضبوط تعلق ہے، گوہر اعجاز

نئی اقتصادی اصلاحات پر اقتصادی اجلاس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا تاجر برادری کے ساتھ مضبوط تعلق ہے اور انہوں نے کراچی اور لاہور میں 300، 300 کاروباری شخصیات کو سیشنز میں مدعو کیا جو معاشی اصلاحات اور کاروباری سہولیات پر تبادلہ خیال کے لیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کمی

پاک فوج کی تعریف اور معیشت کی نگرانی

سماء کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے پاک فوج کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ہر چیز کو مستقل مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافہ

پائیدار معاشی ترقی کی ضرورت

معاشی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے، گوہر اعجاز نے کہا کہ ہمیں پائیدار گروتھ کی ضرورت ہے اور معیشت کے "ہیٹ اپ" ہونے سے بچنے کے لیے 3 ٹریلین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے ناراضی کا غصہ مہاجرین پر اتارا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

شرح سود میں کمی کی ضرورت

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر اور دفاع پر خرچ ہونا چاہیے نہ کہ شرح سود پر جبکہ موجودہ 11 فیصد شرح سود کو 9 فیصد تک لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کی وجہ سے کوئی "بوم اینڈ برسٹ" سائیکل نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 10 فیصد گروتھ کا ہدف رکھنا چاہیے جس سے معیشت 35 فیصد تک ترقی کر سکتی ہے۔

بجلی کے شعبے میں اصلاحات

گوہر اعجاز نے بجلی کے شعبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بجلی سرپلس ہے لیکن 6 گھنٹے کے پیک ٹیرف کا نظام 2016 کے دور سے چلا آ رہا ہے جب بجلی کی کمی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیک ٹیرف کا نظام ختم کیا جائے اور انڈسٹری کو 24 گھنٹے کا یکساں ٹیرف دیا جائے تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنی انڈسٹری پر اعتماد کرے اور کاروباری برادری کے تحفظات دور کرتے ہوئے معاشی اصلاحات کو تیز کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...