پہلے موجودہ حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھیں لیکن اب آنا شروع ہو گئی ہیں، شہباز گل

شہباز گل کا بیان
اسلام آباد/ واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھیں لیکن اب آنے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ڈھائی ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑ لی
کرپٹو کرنسی میں نقصان
اپنے وی لاگ میں علی ڈار کے کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یہ واضح کیا جارہا ہے کہ یہ پیسے دو سے تین سال پہلے ڈوبے تھے اور ان کا موجودہ کرپٹو سیٹ اپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اپنے ہی گھر میں رسوائی کا سامنا، کانگریس نے آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
بلال بن ثاقب کی صورتحال
شہباز گل نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ بلال بن ثاقب بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کور کمانڈر پشاور کے رشتے دار ہیں، لیکن اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کی جانب سے ریکوری کے عمل میں تیزی، 283 نادہندگان سے کتنے واجبات وصول کر لیے گئے۔ جان کر آپ حیران رہ جائیں
عثمان شامی کا تجزیہ
انہوں نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عثمان شامی کے مطابق کرپٹو میں جو پیسے ڈوبے ہیں ان کا اسحاق ڈار سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ان کے صاحبزادے علی ڈار کا معاملہ ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستانی میڈیا میں مریم نواز اور اسحاق ڈار سمیت حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھیں لیکن اب آنا شروع ہوجائیں گی۔
کرپٹو کرنسی کی خبر
واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنے کی خبر اینکر ندیم ملک نے دی تھی، لیکن انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ جس کے بعد تجزیہ کار عثمان شامی نے بتایا تھا کہ یہ پیسے علی ڈار کے ڈوبے ہیں جنہوں نے دبئی میں دو کوائن لانچ کیے تھے جو ڈمپ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوا۔