ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں مالی حالات میں کسی جناب سے انشاءاللہ غیبی مدد ملنے کا امکان موجود ہے۔آپ جس بھی مسئلے میں تھے۔ آج صبح ہی اس سے نکلنے کی خبر ملنے کا بڑا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نئے کام کی تلاش میں تھے۔ وہ اب اپنی کامیابی کے انشاءاللہ بہت قریب ہیں اور جس بھی جگہ سے امداد آنے کی امید تھی وہ پوری ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کا سفارتی ذرائع سے جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حالات میں بڑی بہتری آ رہی ہے۔ آپ کے لئے مالی پوزیشن میں بہتری والا دروازہ بحکم اللہ اب کھل رہا ہے۔ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ اب تو آپ کے حالات جلدبدل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، 140 سے زیادہ فلسطینی شہید
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور جن افراد کو بیماری نے تنگ کر رکھا تھا وہ اس سے نکل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا علی پور شہر کا دورہ، فلڈ ریلیف کیمپ آمد، خواتین اور بچوں کو خود کھانا پیش کیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب ان لوگوں سے بھی فائدہ حاصل ہوگا جن سے کبھی امید نہ تھی اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی کافی حد تک کم ہو سکے گی۔ آج ایک بہترین دن ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس بھی طرف سے پریشانی پیش آ رہی تھی، اس کا حل آج سامنے ہوگا اگر آپ نے مناسب قدم اٹھا لیا تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے، ورنہ ابھی چند دن اور مشکل کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتوں نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بہت جلد تھک جاتے ہیں حالانکہ ابھی ساری زندگی سامنے پڑی ہے اللہ پر بھروسہ رکھیں اور اپنی منزل کی جانب قدم اٹھائیں۔ آپ کو اب اچھے حالات سے واسطہ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی معاملات اب انشاءاللہ بہتری کی جانب ہیں جو لوگ کافی عرصے سے بے روزگار تھے اللہ تعالیٰ ضرور ان کا سلسلہ پیدا فرما دیں گے۔ آج بڑی اہم خبر آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا: محمد اورنگزیب
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
توبہ سے کام لیں کافی دنوں سے آپ غلط راستے کی جانب ہیں، جو آگے چل کر آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ ان دنوں مزید غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ چینی تھنک ٹینک وکٹر گاؤ نے ایران کے ایٹمی اثاثوں پر حملوں کو ’’جرم‘‘ قرار دیدیا، اسرائیل کے خلاف کھل کر بول پڑے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ آپ کی ہر مشکل حل کرے۔ آپ بس تھوڑا سا خود کو بدلیں، ان دنوں آپ کی زندگی میں جو رکاوٹیں ہیں وہ ذاتی غلطیوں کی وجہ سے ہیں، اب صورت حال آپ نے خود ٹھیک کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ہوتے ہوئے آباد بھی آباد نہیں …
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عزت سب سے ضروری ہے۔ اس کا خیال رکھیں اور اپنی اولاد کے اوپر بھی گہری نظر رکھیں ورنہ وہ آپ کے لئے آگے چل کر مشکلات کا باعث بن سکتی ہے فوری قدم اٹھائیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب حالات بدلنے کے بالکل قریب ہیں ،ممکن ہے کوئی بڑی تبدیلی آپ کے سامنے آ جائے آپ کو چاہیے کہ خودکو اس کے لئے تیار رکھیں ورنہ اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔