نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
آج کی مانیٹری پالیسی کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شبقدر میں زبانی تکرار پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ کمیٹی معاشی اعدادوشمار کے جائزے کے بعد مانیٹری پالیسی ریٹ کا فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد مقرر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
شیڈول کی معلومات
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مالی سال 26-2025 کیلئے مانیٹری پالیسی کے اعلانات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔ اس کے مطابق رواں مالی سال میں سٹیٹ بینک 8 بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص تفتیش کی وجہ سے تکنیکی بنیاد پر شک کا فائدہ ملزمان کو دینا پڑتا ہے، جسٹس محسن کیانی
مستقبل کی مانیٹری پالیسی کا اعلان
شیڈول کے مطابق پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج (30 جولائی) کو ہوگا، دوسری مانیٹری پالیسی 15 ستمبر، تیسری 27 اکتوبر اور چوتھی 15 دسمبر کو آئے گی۔ جبکہ پانچویں پالیسی 26 جنوری 2026 اور چھٹی پالیسی 9 مارچ 2026 کو پیش ہوگی۔
آخری پالیسی کا اعلان
ساتویں پالیسی کا اعلان 27 اپریل 2026 کو ہوگا اور مالی سال کی آخری پالیسی کا اعلان 15 جون کو ہوگا۔ پالیسیوں کے ذریعے شرح سود کا تعین ہوگا.








