اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کو معطل کر دیا
بارش کی مقدار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ سیدپور کے مقام پر 90، شمس آباد 80، اور کٹاریاں میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گولڑہ میں 30، بوکڑہ 32، اور پی ایم ڈی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسلحے کی نمائش، سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پہلا مقدمہ درج
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
عملے کی تیاری
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ ہے۔
موسلا دھار بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔








