گلگت: 2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، ایک ریسکیو

لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت کے علاقے ہوشے ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم سے انصاف کے حصول میں تیزی آئے گی، ملک احمد خان
کوہ پیما کی حالت اور بحالی کی کوششیں
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ایک کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو گزشتہ روز ریسکیو کرلیا گیا تھا اور دوسری جرمن خاتون لورا ڈاہلمائر زخمی حالت میں لاپتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف قتل کیس،ملزم عدالت پیش ، تفتیشی افسر کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا گیا
تلاش کا عمل
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر اور ماہر ٹیم کے ذریعے جرمن خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے جب کہ ریسکیو ٹیم زمینی راستوں سے بھی ریسکیو آپریشن کرے گی۔
حادثے کی تاریخ
جرمن خواتین 28 جولائی کو لیلی پیک سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد آگئیں تھیں۔