زاہد گشکوری نے 5 اگست کو پی ٹی آئی کا احتجاج کا گرینڈ پلان بے نقاب کر دیا
عمران خان کی فیملی پر پابندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد
تحریک انصاف کا احتجاجی منصوبہ
پی ٹی آئی 5 اگست کو پورے ملک میں بہت بڑا احتجاج پلان کرکے بیٹھی ہے۔ پلان یہ ہے کہ پانچ اگست کو ملک کو مفلوج کر دیا جائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے۔ حکومت نے بھی لائحہ عمل تیار کر لیاہے۔ کچھ ایجنسیز نے وزیراعظم کو رپورٹ دی ہے کہ 9 مئی یا 26 نومبر کی طرز کا واقعہ 5 اگست کو ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کا خطرہ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ بند
لیڈرشپ کا کردار
زاہد گشکوری کے وی لاگ کے مطابق، تحریک انصاف کی لیڈرشپ اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کو لیڈ کریں گے۔ علی امین کے پی کے میں، حماد اظہر لاہور میں، اور کراچی میں حلیم عادل شیخ کریں گے۔ یہ بھی پلان ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کرناہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشت گردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے، طلال چودھری
حکومت کی تیاری
دوسری طرف، حکومت نے بھی پلان بنایا ہے کہ لوگوں کو باہر نہ نکلنے دیا جائے۔ وزیراعظم کو مختلف اداروں نے رپورٹ پیش کی ہے کہ یہ 9 مئی یا 26 اکتوبر کی طرز کا ایک واقعہ ہو سکتا ہے۔ یہ غالب امکان ہے کہ مظاہرین لیڈرشپ کے تابع نہیں ہوں گے، اور صورتحال امن و عامہ کی خراب ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان؛ ژوب میں 4 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ
سیکیورٹی کی تشویش
اس کے باعث اداروں کو صورتحال کو ہینڈل کرنے میں بڑا مسئلہ ہوگا۔ گولی چل سکتی ہے، اور کوئی نجی بندہ صورتحال کا غلط فائدہ اٹھا سکتاہے، جس سے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ حکومت سوچ رہی ہے کہ کیا جائے گا، اور غالب امکان ہے کہ پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اس طرح کا واقعہ ہو سکتا ہے۔








