زاہد گشکوری نے 5 اگست کو پی ٹی آئی کا احتجاج کا گرینڈ پلان بے نقاب کر دیا
عمران خان کی فیملی پر پابندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
تحریک انصاف کا احتجاجی منصوبہ
پی ٹی آئی 5 اگست کو پورے ملک میں بہت بڑا احتجاج پلان کرکے بیٹھی ہے۔ پلان یہ ہے کہ پانچ اگست کو ملک کو مفلوج کر دیا جائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے۔ حکومت نے بھی لائحہ عمل تیار کر لیاہے۔ کچھ ایجنسیز نے وزیراعظم کو رپورٹ دی ہے کہ 9 مئی یا 26 نومبر کی طرز کا واقعہ 5 اگست کو ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
لیڈرشپ کا کردار
زاہد گشکوری کے وی لاگ کے مطابق، تحریک انصاف کی لیڈرشپ اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کو لیڈ کریں گے۔ علی امین کے پی کے میں، حماد اظہر لاہور میں، اور کراچی میں حلیم عادل شیخ کریں گے۔ یہ بھی پلان ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کرناہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا چالان معاف ۔۔۔ دوبارہ خلاف ورزی پر ادا کرنا ہوگا،پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں: وزیراعلیٰ سندھ
حکومت کی تیاری
دوسری طرف، حکومت نے بھی پلان بنایا ہے کہ لوگوں کو باہر نہ نکلنے دیا جائے۔ وزیراعظم کو مختلف اداروں نے رپورٹ پیش کی ہے کہ یہ 9 مئی یا 26 اکتوبر کی طرز کا ایک واقعہ ہو سکتا ہے۔ یہ غالب امکان ہے کہ مظاہرین لیڈرشپ کے تابع نہیں ہوں گے، اور صورتحال امن و عامہ کی خراب ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس اپنے 200 ارب ڈالر کہاں خرچ کریں گے؟ اعلان کر دیا
سیکیورٹی کی تشویش
اس کے باعث اداروں کو صورتحال کو ہینڈل کرنے میں بڑا مسئلہ ہوگا۔ گولی چل سکتی ہے، اور کوئی نجی بندہ صورتحال کا غلط فائدہ اٹھا سکتاہے، جس سے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ حکومت سوچ رہی ہے کہ کیا جائے گا، اور غالب امکان ہے کہ پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اس طرح کا واقعہ ہو سکتا ہے۔








