26 نومبر، 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات؛ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: مردِ آہن سمجھا جانے والا روسی جیمز بونڈ: افریقی ملک میں گرفتار ہونے والا یہ ایجنٹ کون ہے؟
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں، 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں سپلیمنٹری جمع کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 50 فیصد پر پہلے ہی کنٹرول، اب پورے غزہ پر قبضہ، اسرائیل کا نیا جنگی منصوبہ سامنے آگیا
پراسیکوشن کی کارروائیاں
پراسیکوشن نے ان ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا جن کی ضمانتوں پر فیصلے نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکوشن اگلی سماعت پر دلائل دے کہ کیا ان ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر ہی فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛گریڈ6کے ملازم کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کی اپیل خارج
عدالت کی سماعت کی تاریخیں
عدالت نے تھانہ کوہسار اور نون کے مقدمے کی سماعت 4 اگست تک جبکہ تھانہ آبپارہ اور ترنول کے مقدمے کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 مبینہ پولیس مقابلے، 7 ڈاکو ہلاک
آزادی مارچ کے کیسز
بانی پی ٹی آئی و کارکنان کے خلاف آزادی مارچ کے 2 کیسز کی بھی سماعت ہوئی۔ تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242 کی سماعت بغیر کارروائی 5 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیلی جنگ نئے انداز سے ہماری دہلیز پہ آگئی تھی: سینیٹر عرفان صدیقی
اشتہاری ملزموں کا عمل
تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 243 کے 3 ملزمان کو اشتہاری کرنے کا پراسس شروع ہوگیا، عدالت نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹو میں امریکی فوجی نمائندے کو برطرف کردیا گیا
کوہسار کے مقدمات
تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی اور غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 551 کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا۔ عدالت نے علی بخاری، شعیب شاہین و دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کارکنان کی پیشی
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان پر دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ نون، کوہسار، آبپارہ و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔