جولائی میں معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں

پاکستان میں بارشوں کا حال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں جولائی 2025 کے دوران معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار روپے اضافہ
محکمہ موسمیات کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 میں پاکستان بھر میں 9 فیصد کم بارش ہوئی تھی، رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں اس سال بارشیں معمول سے زیادہ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ کا برا ریکارڈ بنا لیا
صوبائی بارشوں کا تجزیہ
اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں پنجاب میں معمول سے 58 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ گلگت بلتستان میں 54 فیصد، بلوچستان میں 39 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2، آزاد کشمیر میں 15 فیصد زائد بارش ہوئی جب کہ سندھ میں جولائی کے دوران بارش میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کرغزستان کے صدر سدیرچیپاروو نے وزیراعظم کو برطرف کردیا
پچھلے سال کی بارشیں
گزشتہ سال جولائی 2024 میں آزاد جموں و کشمیر میں معمول سے 46 فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی، گلگت بلتستان میں 65 فیصد، خیبر پختونخوا میں 21 فیصد کم بارش ہوئی تھی۔
موسمیات کی پیش گوئی
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے。