حسن ابدال میں گاڑی برساتی نالے میں گر گئی، 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، 5 لاپتہ

گاڑی کا حادثہ
حسن ابدال(ڈیلی پاکستان آن لائن) حسن ابدال میں جھاری کس کے مقام پر گاڑی برساتی نالے میں گر گئی۔ 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 5 افراد لاپتہ ہو گئے۔
ریسکیو حکام کی اطلاع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سوار تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ افراد میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔