مستونگ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل
مستونگ میں پسند کی شادی کا واقعہ
مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اپریل کو ہو گی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیویز کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے جوڑے نے 6 سال قبل کورٹ میرج کی تھی، مقتولین کی شناخت شعیب اور بے نظیر کے نام سے ہوئی۔ لیویز کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں نے مبینہ طور پر جوڑے کو کوئٹہ بلاکر قتل کیا۔
مقتولین کا پس منظر
مقتول شعیب کا تعلق پنجگور جبکہ مقتولہ کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ شادی کے بعد میاں بیوی پنجگور میں رہتے تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔








