مستونگ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل

مستونگ میں پسند کی شادی کا واقعہ
مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شکریہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر۔۔۔اے ایف آئی سی میں عبداللہ اور منساء کی کامیاب سرجری ہو گئی (ویڈیو دیکھیں)
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیویز کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے جوڑے نے 6 سال قبل کورٹ میرج کی تھی، مقتولین کی شناخت شعیب اور بے نظیر کے نام سے ہوئی۔ لیویز کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں نے مبینہ طور پر جوڑے کو کوئٹہ بلاکر قتل کیا۔
مقتولین کا پس منظر
مقتول شعیب کا تعلق پنجگور جبکہ مقتولہ کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ شادی کے بعد میاں بیوی پنجگور میں رہتے تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔