روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ

زلزلے کے جھٹکے روس کے مشرقی ساحل پر
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بیانات اور ٹویٹس میں ان کا غصہ اور بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے، سلمان غنی
زلزلے کی شدت اور سونامی کی وارننگ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا میں زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ خوفناک زلزلے کے باعث 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ زلزلے سے بندرگاہوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن کے خواہاں، قطر کی ریاست پر سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے،قطری وزیراعظم
سونامی کی ایڈوائزری اور ایمرجنسی اقدامات
ممکنہ سونامی کے باعث بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ جاپان اور فلپائن میں بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کی گئی، ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دل کے مریضوں کو ادویات انکی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری، 6 ماہ میں کتنی مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کی خالی کرا لیا جانا
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ بھی خالی کرا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر جنگ 1948ء، رن آف کچھ جھڑپ اور پاک، بھارت جنگ 1965ء تینوں جنگوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 71ء میں ایثار کی ضرورت تھی۔
مزید سونامی وارننگز اور متاثرہ علاقے
زلزلے کے باعث کیلی فورنیا، واشنگٹن، ہوائی، الاسکا، چلی، اوریگن کیلئے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ سونامی کی لہریں روسی ساحل سے ٹکرا گئیں، مشرقی جاپان میں ریلوے سروس معطل کر دی گئی اور جاپان کے شہر ہوکیڈو میں بھی سونامی کی لہریں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
پچھلے زلزلوں کا اثر
واضح رہے کہ 20 جولائی کو بھی روس میں 5.0 اور 6.7 شدت کے زلزلے آئے تھے جن پر سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں 7.4 شدت کا زلزلہ 08:49 جی ایم ٹی پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد USGS نے خبردار کیا کہ 'کچھ ساحلی علاقوں کے لئے خطرناک سونامی لہروں کی پیش گوئی کی گئی ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایران جنگ کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ دی
اُمید کی جانے والی لہروں کی اونچائی
ادارے نے بتایا کہ روسی ساحلوں پر 30 سینٹی میٹر سے ایک میٹر (تقریباً 3.3 فٹ) تک بلند لہریں پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ جاپان اور امریکی ریاست ہوائی میں 30 سینٹی میٹر (ایک فٹ) سے کم اونچی لہروں کی توقع ہے۔
زلزلے کا مرکز
USGS نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں پیٹروپاولووسک کامچاتسکی شہر سے تقریباً 150 کلومیٹر (93 میل) مشرق میں واقع تھا۔