5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی فیس 10 لاکھ روپے کرنے کے دعووں پر “بھائیو، کبھی پڑھ بھی لیا کرو” کا مشورہ
احتجاج کی ناکامی کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، جس کی وجہ سے 5 اگست کا احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی ، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سے متعلق بل منظور
علیمہ خان کا احتجاج پر مؤقف
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ علیمہ خان نے بھی احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور: طالبہ سے زیادتی ثابت، 3 مجرمان کو 25-25 سال قید
مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہیں۔ چور چور کا راگ الاپنے والے 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
9 مئی کے واقعات پر ردعمل
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے دفاع کرنا شرمناک ہے۔ شہداء کے مجسمے جلانے والے قوم کے لئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔