اب میں انچار ہوں، اچھے دوست بھارت کو 25 فیصد تک ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کی بھارت کو تجارتی معاہدے کی دعوت

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر بھارت رواں ہفتے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے 25 فیصد تک درآمدی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات، کمشنر مالا کنڈ ڈویژن نے انکوائری رپورٹ جمع کروا دی

بھارت کے ساتھ تجارتی توقعات

امریکی صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ وہ بھارت سے ممکنہ معاہدے میں کیا توقع رکھتے ہیں تو انہوں نے کہا "ہم دیکھیں گے، بھارت اچھا دوست رہا ہے اور بھارت تقریباً ہر ملک سے زیادہ ٹیرف لیتا رہا ہے لیکن اب میں انچارج ہوں، اور یہ ایسے نہیں چل سکتا۔" صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر بھارت نے معاہدہ نہ کیا تو کیا اسے زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا، تو ٹرمپ نے کہا "مجھے ایسا ہی لگتا ہے۔"

امریکہ کی ڈیڈ لائن

امریکہ نے بھارت سمیت کئی ممالک کو 1 اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ یا تو تجارتی معاہدہ طے کریں یا زیادہ محصولات کے لیے تیار ہو جائیں۔ گزشتہ چند ماہ سے بھارتی اور امریکی حکام تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں لیکن اس دوران بیانات کبھی پرامید اور کبھی محتاط رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...