ممبئی میں 35 سالہ خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ نازیبا حالت میں ویڈیو چیٹ کرنے پر گرفتار

بھارت: کم عمر طالب علم کے ساتھ نازیبا ویڈیو چیٹ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر نوی ممبئی میں 35 سالہ خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ نازیبا حالت میں ویڈیو چیٹ اور نازیبا آن لائن گفتگو کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امارات نے سوڈان کو اسلحہ اور گولہ بارود کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اہم عہدیداروں کو گرفتار کرلیا
شکایت کا پس منظر
پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کے والد کی جانب سے شکایت درج کروانے کے بعد خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون ٹیچر مبینہ طور پر کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر طالب علم کو نازیبا پیغامات بھیج رہی تھی، بعدازاں ویڈیو کالز پر بات چیت کرنے لگیں، جن میں وہ نیم برہنہ حالت میں نظر آتی تھیں۔ اس پر لڑکے نے اپنے والدین کو اس سے متعلق آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بکرے کی فروخت اور پھر پیسے نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
موثر قانونی کارروائی
طالب علم کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ خاتون کے اس رویے نے ان کے بیٹے کی ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا ہے۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر اس کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پچھلے واقعات
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی کے ایک معروف اسکول کی 40 سالہ خاتون ٹیچر کو 16 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔