فلم کی ریلیز سے متعلق جھوٹ بولنے پر ہاتھ جوڑ کا معافی مانگتا ہوں، بالی ووڈ اداکار عامر خان

عامر خان کی نئی فلم کی ریلیز کی تفصیلات
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز نہیں کی جائے گی بلکہ براہِ راست یوٹیوب پر دستیاب ہوگی۔انہوں نے تسلیم کیا کہ تھیٹر ریلیز کے دوران انہوں نے جان بوجھ کر فلم کی ڈیجیٹل ریلیز سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیائی کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے حزیفہ ارشد نے گولڈ میڈل جیت لیا
فلم کی تھیٹر بزنس کی حفاظت
پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا فلم کے سینما بزنس کو تحفظ دینے کے لیے کیا، کیونکہ وہ سنیما اور تھیٹر کلچر کے وفادار ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پہلے سے جانتے تھے کہ فلم یوٹیوب پر آئے گی، تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا، "میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔ میں نے جھوٹ بولا کہ ’ستارے زمین پر‘ یوٹیوب پر نہیں آئے گی۔ میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ اگر میں سچ بول دیتا تو میرے خواب وہیں ختم ہو جاتے۔ میں ہمیشہ اپنی فلموں کے تھیٹر بزنس کو بچانے کی کوشش کرتا ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: ہیلو شبانہ: ماہرہ کی پاکستانی نوجوان سے محبت میں گرفتار امریکی خاتون سے ملاقات، ویڈیو وائرل
سبسکرپشن ماڈل پر تنقید
عامر خان نے سبسکرپشن ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پے-پر-ویو اور سبسکرپشن ماڈلز میں بڑا فرق ہے۔ 8 ہفتے بعد جب فلم کسی سبسکرپشن پلیٹ فارم پر آتی ہے، تو لوگ فلم کو خرید نہیں رہے ہوتے، بلکہ پلیٹ فارم کو سبسکرائب کر رہے ہوتے ہیں۔ اس سے فلم کی قدر کم ہو جاتی ہے۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ
ستارے زمین پر یکم اگست کو یوٹیوب پر ریلیز ہوگی، یعنی تھیٹر ریلیز کے چھ ہفتے بعد، اور یہ بھارتی 100 روپے میں دستیاب ہوگی۔