ملتان: 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نے خود کو گولی مار لی

نازیبا حرکت کا واقعہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) رشید آباد کے علاقے میں راہ چلتی 8 سال کی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا، جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کے بہانے آئے ملزم کے ہاتھوں ڈاکٹر قتل
پولیس کی کارروائی
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے نشاندہی کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار جا رہے تھے۔
ملزم کی زخمی حالت
ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو فائرنگ کرکے زخمی کر لیا۔ ملزم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔