سینیٹ انتخابات، ایک ہی سیٹ پر پی ٹی آئی کی 2 خواتین رہنما مدمقابل

سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ شکیرا رقص کے دوران سٹیج پر گر گئیں، ویڈیو وائرل
صائمہ خالد کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ بلوچستان: مقتولہ بانو بی بی، ان کے شوہر کا شناختی کارڈ، بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔
مشعال یوسفزئی کا ٹکٹ
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: شاہدرہ میں پلاسٹک کے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن جاری
صائمہ خالد کی ہدایت
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تحفظات اور مؤقف
ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔