ارب پتی بزنس مین سنجے کپور کی موت، بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور جائیداد میں حصے کی خواہشمند

سنجے کپور کی اچانک موت

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور بھارت کے ارب پتی بزنس مین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ان کی کروڑوں کی جائیداد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سینکڑوں اساتذہ کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

جائیداد کا تخمینہ

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کپور موت کے وقت 30 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد کے مالک تھے۔ اس جائیداد کا اہم حصہ سونا گروپ سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کمپنی کے حوالے سے سنجے کی والدہ رانی کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ سونا گروپ کے زیادہ تر شیئرز ان کی ملکیت ہیں۔ تاہم، کچھ افراد خاندا نی میراث پر قبضہ کرنے کی کوششوں میں ہیں لیکن ان کی جانب سے تاحال کسی بھی شخص کو سونا گروپ کا نمائندہ مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے پانچ دن بند رکھنے کا اعلان

اہلیہ کی تقرری

دوسری جانب رانی کپور کی رضامندی کے بغیر منعقد کی گئی سالانہ میٹنگ میں سنجے کپور کی اہلیہ پریا سچدیو کپور کو باضابطہ طور پر نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ رانی کپور کا دعویٰ ہے کہ ان کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا ہے جس سے وہ مالی طور پر مشکل حالات میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویوو نے بہترین فوٹوگرافی اور طاقتور کارکردگی کا حامل سمارٹ فون V40e 5G پاکستان میں متعارف کروا دیا

کرشمہ کپور کا مطالبہ

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سنجے کپور کی سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور کی جانب سے بھی سنجے کی جائیداد میں حصے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم، کرشمہ اور ان کی ٹیم کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کرشمہ کپور کا کسی جائیداد سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاہم کرشمہ کے بچے سنجے کپور کے حقیقی وارث ہیں اور انہیں ان کا حصہ دیا جائے گا۔

سنجے کپور کی شادیوں کا پس منظر

واضح رہے کہ سنجے کپور نے پہلی شادی 1996 میں فیشن ڈیزائنر نندیتا مہتانی سے کی تھی جو 2000 تک چل سکی۔ اس کے بعد 2003 میں سنجے کپور نے کرشمہ کپور سے شادی کی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ اس جوڑے نے 2016 میں علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل کر لیا اور اب وہ والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔ کرشمہ سے طلاق کے ایک سال بعد سنجے نے پریا سچدیو نامی ماڈل سے تیسری شادی کی تھی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...