بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکرپاکستان نے خطے میں پوزیشن مستحکم کر لی ہے:جنرل (ر) عبدالقیوم

پاکستان کی طاقتور پوزیشن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے اس خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط و مستحکم کر لی ہے۔ آج عالمی طاقتیں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کر رہی ہیں۔ امریکہ اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ملزم لوکل ٹرانسپورٹ سے فیصل آباد پہنچا، 2 بار فارچونر بھی لایا لیکن اس کا کرایہ ابھی تک نہیں دیا، ثنا یوسف قتل کیس میں تہلکہ خیز دعویٰ

خصوصی نشست میں گفتگو

ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین ادارۂ نظریۂ پاکستان و صدر ایکس سروس مین سوسائٹی جنرل (ر) عبدالقیوم نے ایوان قائداعظم فورم کی خصوصی نشست بعنوان "عالمی سیاسی منظر نامہ میں پاکستان کو درپیش چیلنجز" کے دوران کیا۔ اس نشست کا اہتمام ادارۂ نظریۂ پاکستان نے کیا تھا اور اس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، کینیرڈ کالج سمیت لاہور کے 5 کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: طلحہ اور نادر آئی ٹی ایف جے 30 عالمی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

موجودہ چیلنجز اور تاریخی پس منظر

اس موقع پر ممبر بورڈ آف گورنرز ادارۂ نظریۂ پاکستان میاں سلمان فاروق، سیکرٹری ناہید عمران گل، پروفیسر انجم نظامی اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نظامت کے فرائض محمد سیف اللہ چوہدری نے انجام دیئے۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ 712ء میں محمد بن قاسم اس خطے میں اسلام کی شمع لیکر آئے اور رفتہ رفتہ یہاں اسلام کی روشن کرنیں بکھرنے لگیں۔ مسلمانوں نے قریباً ایک ہزار سال تک حکومت کی، اس کے بعد یہاں انگریز حاکم بن گئے۔ مسلمانوں کو دورِ غلامی سے نجات دلانے میں سرسید احمد خان، علامہ محمد اقبال، قائداعظم سمیت دیگر مشاہیر نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ ملک دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔ ہمیں اپنی تاریخ اور نظریات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ آج ہم جو کچھ ہیں پاکستان کی بدولت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہازوں کے لئے خطرہ بننے والے 20 چیلوں اور 30 کوؤں کے گھونسلے ہٹا دیئے گئے

بھارت کی جارحیت کا جواب

بھارت نے آج تک پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور اس کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ بھارت کی حالیہ جارحیت کا پاکستان نے جس منہ توڑ انداز میں جواب دیا، اس نے اس خطہ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں۔ دشمن یہ جان گیا ہے کہ اگر پاکستان کو شکست دینا ہے تو اس کی فوج کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کردو۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مصنوعی انسانی اعضاء کی ٹیکنالوجی ”بایونکس“ کا آغاز،وزیراعلیٰ مریم نوازنے6سالہ بچے کو مصنوعی بازو لگوادیئے

بین الاقوامی تعلقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر امریکہ اور چین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اور ان میں توازن کو برقرار رکھنا ہوگا۔ دونوں عالمی طاقتیں پاکستان کی اہمیت اور برتری کو تسلیم کرتی ہیں۔ اسی طرح ہمیں ایران اور سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات میں توازن رکھنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان سے بلاوجہ سینگ پھنسانے کی ضرورت نہیں، افریقی ممالک میں دوست بنائیں اور باہمی تجارت میں اضافہ کریں۔

وسائل کا بہترین استعمال

میاں سلمان فاروق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کے وسائل سے نواز رکھا ہے۔ یہاں لہلاتے کھیت، صحرا، بلند و بالا پہاڑ، آئل اینڈ گیس، تانبے اور کوئلے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ نیچرل ریسورسز کی موجودگی میں ہیومن ریسورسز کو بہترین تربیت کی ضرورت ہے تاکہ ان وسائل سے استفادہ کیا جا سکے۔ ہمیں اپنے وطن اور اپنی زبان سے محبت و فخر کرنا چاہئے۔ باہمی اتحاد سے ہم پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...