ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا

افتتاحی تقریب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے سب سے بدتر اور تاخیری منصوبے کا افتتاح کر دیا。

یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتیں ایک قوم کی صورت میں افواج کے ساتھ کھڑی ہیں: مریم نواز

بزنس ٹرین کی خصوصیات

تفصیلات کے مطابق، لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری خدمات فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی نشستیں، کچن اور ڈائننگ ایریاز کی سہولت ہوگی۔ پاکستان ریلوے نے گزشتہ مالی سال میں 93 ارب کا منافع کمایا، اور لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولا تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

پرانی بوگیاں، نئی کہانی

دوسری جانب یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ ریلوے حکام نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ماموں بناتے ہوئے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر افتتاح کروا دیا۔ 17 بوگیوں کی کمپوزیشن کے ساتھ نئے سرے سے چلائی گئی ٹرین میں صرف چار بوگیاں ہی واقعی نئی ثابت ہوئیں۔ 4 اے سی اسٹینڈرڈ بوگیاں نئی بنائی گئیں جبکہ باقی پرانی بوگیوں کو نئی شکل میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

بزنس کلاس کی کمی

پاک بزنس نامی ٹرین میں بزنس کلاس بوگیاں شامل نہیں کی گئیں۔ ریلوے حکام نے بزنس ایکسپریس ٹرین سے بزنس کلاس بوگیاں نکال دیں۔ دوران سفر ٹرین میں اضافی پاور پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے بزنس کلاس بوگیاں ترکیب میں شامل نہیں کی گئی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹرین میں 10 اقتصادی کلاس بوگیاں پرانی چینی ساختہ ہیں، اور اس میں شامل ایک ڈائننگ کار، ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ بھی پرانی ہیں۔

منصوبے کی بڑھتی لاگت

افتتاحی تقریب کے مشاہدہ کرنے والوں کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کی بدترین کارکردگی پر مبنی منصوبے کا افتتاح کیا۔ بزنس ایکسپریس سے منسلک 8 چینی کوچز کی تیاری میں 8 سال لگے، جس کے باعث 2017 کے منصوبے میں بلاوجہ تاخیر ہوئی ہے اور اس کی قیمت میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق، چینی کوچز اور ویگنوں کے منصوبے کی لاگت 127 فیصد بڑھ گئی ہے۔ 2017 میں 31 ارب کی لاگت سے شروع ہونے والا منصوبہ 71 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے اس کو ریلوے کی تاریخ میں بدترین نااہلی قرار دیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...