وزیر اعلیٰ کا جنوبی پنجاب کے لیے خوشیوں بھرا پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب کا خوشیوں بھرا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "ایکس" پر جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے خوشیوں بھرے پیغام میں کہا ہے کہ وہاڑی ملتان روڈ 95 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ وہاڑی ملتان روڈ جنوبی پنجاب کی اہم ترین شاہراہ ہے۔
وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر
انہوں نے کہا ہے کہ 25 ارب روپے سے وہاڑی ملتان روڈ کو بہتر سڑک بنایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے روزانہ 24 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ وہاڑی ملتان روڈ چار اضلاع کو موٹر وے M-4 سے منسلک کرے گا۔