بچے میری ریڈ لائن، استحصال کسی صورت برداشت نہیں : وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ غلامی کی ہی ایک شکل ہے۔ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی
انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن
وزیراعلیٰ نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف قومی عزم 'Leave no Child Behind, in the fight against human trafficking'۔ انسانی سمگلنگ کے سدباب کے دن کا مقصد عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ انسانی سمگلر دولت کی ہوس میں عام آدمی کی جان سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
بچوں کی سمگلنگ کے خاتمے کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کی غیر قانونی سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کا عزم ہے۔ بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ عزم ہے کہ پنجاب کا ہر بچہ انسانی سمگلنگ سے محفوظ رہے۔ سمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے۔ بچوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں۔ والدین روزگار کی تلاش میں جانے والے بچوں کو سمگلنگ سے بچائیں۔ غیر ملکی سفر کے لئے جائز اور محفوظ راستے اپنائیں۔