الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی ادائیگیاں ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ

اجلاس کا تعارف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Sodi Arabia ya Pakistan: Kaun Musalman Ummah ki Qiyaadat Karega? – Fazlur Rehman
اہم فیصلے
اجلاس میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ صحافیوں کو تنخواہوں کی باقاعدگی سے ادائیگی یقینی بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی ادائیگیاں ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملازمین کو بروقت ادائیگی نہ کرنے پر ڈی جی پی آر کو ادائیگیاں نہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ تمام ادارے ڈی جی پی آر کو اپنے ورکرز کو دی گئی تنخواہوں کا سرٹیفکیٹ ماہانہ بنیادوں پر دینے کے پابند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی
ایگریڈیٹیشن کارڈز میں تبدیلی
اجلاس میں صحافیوں کو جاری کیے جانے والے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے لیے صحافتی تجربہ کی مدت 10 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی۔ تمام صحافتی تنظیموں نے ڈمی اخبارات کے خاتمے کے لیے ڈی جی پی آر کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
شرکاء کی فہرست
اجلاس میں صدر اے پی این ایس سرمد علی، صدر سی پی این ای کاظم خان، سیکرٹری ایمنڈ حافظ طارق محمود، سینئر وائس پریذیڈنٹ سی پی این اے ایاز خان اور ممبران اے پی این ایس نور اللہ اور محسن ممتاز نے شرکت کی۔