جو کوئی کسی سیاسی جماعت کا آلۂ کار بنے اسے سرکاری نوکری سے ہی فارغ کردینا چاہیے مگر سوال یہ ہے ”بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا“

مصنف: شہزاد احمد حمید

قسط: 244

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ساڑھے 5 سالوں میں ایک لاکھ 57 ہزار 960 گاڑیاں برآمد کی

مہربانی کی مثال

سر! مہربانی کرنا؛ شام کو وہ میرے دفتر چلے آئے اور کئی گھنٹے بیٹھ کر سارا پنڈنگ کام مکمل کیا۔ان سے شناسائی اچھی یاد اللہ میں بدل گئی۔ ایک روز میں، وہ اور جہلم سے آئے ان کے کولیگ گپ شپ لگا رہے تھے کہ ایک وکیل صاحب بڑے ادب سے جھکے ان کے دفتر داخل ہوئے اور خوش آمدی مسکراہٹ سے ایک درخواست ان کے آگے رکھتے بو لے؛ "جناب! ذرا مہربانی فرما دیں۔" انہوں نے دستخط کر دئیے۔ وہ چلا گیا۔ ان کا کولیگ کہنے لگا؛ "یار! اے مہربانی کونسا قانون ہے۔" وہ مسکراتے بولے؛ "ماتھڑ ساتھیاں دا مہربانی ہی قانون اے۔ اس مہربانی دے بدلے اس نے سو دو سو روپے لے لئے ہوں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “جو لوگ بجٹ پر خوش ہیں، یا تو انہیں بجٹ سمجھ میں نہیں آیا یا وہ حکومت میں ہیں”

ملکی قوانین اور روایات

اس ملک میں مہربانی اور "تھوڑی" (chin) کو ہاتھ لگانا بھی رحم دلی کا "غیر تحریری" unwritten قانون ہے جیسے محکمہ مال کا unwritten قانون ہے کہ "ہر آئے گئے افسر کی خدمت اور چائے پانی کا انتظام کر نا۔" یہ ہے بھی درست کہ کوئی بھی پٹواری، گرداور یا تحصیل دار اپنی جیب سے افسر کی خدمت کے اخراجات تو برداشت کرنے سے رہا۔ اس کا بوجھ آخر کار سائل کو ہی برداشت کرنا ہوتا ہے۔ بعد میں وہ نصراللہ صاحب سیکرٹری ریونیو بورڈ رہے اور وہیں سے ریٹائر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، کاروبار زندگی مفلوج، شہری پریشان

نگران حکومت کے دور میں تبدیلیاں

1993ء کا جنرل الیکشن آیا تو معین قریشی نگران وزیر اعظم بن گئے۔ انہوں نے آتے ہی گریڈ 17 اور اس سے اوپر سبھی افسران کا تبادلہ کر دیا کہ شفاف الیکشن کے لیے یہ پہلا قدم تھا۔ میں بھی کھاریاں سے اگست 93 میں گوجرانوالہ صدر ٹرانسفر ہوا۔ جہاں مجھے انتخابات کے بعد تک کا وقت تو گزارنا تھا۔ اب کوئی پوچھے کیا شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ افسران کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیج دیا جائے؟ نئی جگہ جا کر بھی افسر کا اختیار وہی رہتا ہے۔ یہ کیوں تربیت کا حصہ نہیں کہ سرکاری ملازموں کا کام عوام کی بہتری اور سرکار وقت کی پالیسیوں پر عمل درآمد ہے نہ کہ سیاسی جماعتوں کا آلۂ کار بننا؟ جو کوئی کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کے کسی کارندے کا آلۂ کار بنے تو اسے سرکاری نوکری سے رخصتی کا پروانہ دے کر نوکری سے ہی فارغ کردینا چاہیے مگر سوال یہ ہے کہ "بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا۔"

یہ بھی پڑھیں: اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی کا بیان

سیکرٹری کم حکیم زیادہ

دیہی ترقیاتی مرکز گوجرانوالہ کا دفتر ضلع کچہری میں واقع تھا۔ شیخ عارف یہاں اکاؤنٹنٹ تھا جبک سب انجینئر کی پوسٹ خالی تھی اور 7 سیکرٹری یونین کونسلز محمد ریاض، محمد یونس بٹ، جاوید اقبال، غلام رسول، سردار خان اور حسین رضا تھے۔ جلد ہی میری ان سب سے اچھی انڈرسٹنڈنگ ہو گئی تھی۔ اکاؤنٹس کلرک عارف تیز اور چالاک جبکہ باقی عملہ اچھے ورکر اور سیانے تھے۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...