پی ٹی آئی میں بیٹھے “میر جعفر” بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، شہریارآفریدی
شہریار آفریدی کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بیٹھے "میر جعفر" بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 89 ہزار 834 ارب تک پہنچ گیا
منافق پارٹی کی نشاندہی
سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے سوال اٹھایا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو بانی کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار تھے؟ آج وہ باہر جا کر کیا بیانات دے رہے ہیں؟
شہریار آفریدی نے کہا کہ مختلف چہروں والے منافق پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلہ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
داخلی مسائل اور دوغلی سیاست
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی کے اندرونی مسائل کی وجہ ایسے عناصر ہیں جو بانی تحریک انصاف کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور دوغلی سیاست سے جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کانگو میں کان بیٹھنے کا افسوسناک واقعہ، 200 سے زائد افراد جاں بحق
بھارتی وزیر اعظم کا ذکر
انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوئی حرکت کرے گا، فیصلہ سازوں سے کہتا ہوں ملک اور آنے والی نسلوں پر رحم کریں۔
عمران خان سے بات چیت کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ بڑے لوگ وہ ہوتے ہیں جو بڑے دل والے ہوتے ہیں، عمران خان سے بات کی جائے۔








