ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کی وجہ سے کچھ لوگ پریشان ہیں یعنی حقوق العباد کا معاملہ لگتا ہے۔ اس طرف توجہ دیں ورنہ مشکل بڑھ سکتی ہے اور تمام معاملات کو چیک کریں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، اصلاح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کا فلسطین کو جون میں بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
آپ کو آپ کا حق ضرور ملے گا، بالکل پریشان نہ ہوں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں، اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔ آپ کے لئے مشکل ختم ہو رہی ہے اور نیا سلسلہ بن جانے کی بڑی اُمید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نا معلوم ملزمان نے نوجوان کو سینے میں گولی مار کر قتل کردیا
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جہاں سے ان کا ناجائز سلسلہ چل رہا ہے، وہ فوری توبہ کر کے پیچھے ہٹ جائیں اور جس بھی طرح ممکن ہو توبہ کر کے اپنے معاملات سیدھے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
اب حالات میں نمایاں تبدیلی آ رہی ہے۔ آپ عرصہ دراز سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے، وہ اب کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج ایک اچھی خبر کے ساتھ دن نمودار ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں کافی دنوں سے چلے آ رہے تھے، وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ اور جن لوگوں نے جگہ تبدیل کرنی ہے وہ اب تیاری کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ بورڈ بازار میں فائرنگ سے عالم دین کمسن بیٹے سمیت جاں بحق
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
کسی بھی شخص کی باتوں میں آ کر اپنے کام کو تبدیل نہیں کرنا، اللہ نے چاہا تو موجودہ جگہ سے ہی انشاءاللہ فائدہ ملے گا۔ گھبرانے کی اب بالکل بھی ضرورت نہیں ہے، صدقہ دیں بس۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا اقدام، پنجاب فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
ایک اہم معاملے میں جو پریشانی آ رہی تھی، انشاءاللہ اس سے نجات حاصل ہو گی۔ جو لوگ کافی دنوں سے بندش وغیرہ کو محسوس کر رہے تھے، وہ اس سے باہر نکل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شوکت خانم ہسپتال نے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی تصدیق کردی
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
گھر میں جس بھی بات کی ٹینشن چل رہی ہے، اُس کا حل غصہ نہیں حکمت عملی ہے۔ آپ جب اس سے کام لیں گے تو پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ آج ہی موقع ملےگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیٹے نے گھریلو تنازع پر والدین کو قتل کر دیا
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
جسمانی کشش کی طرف توجہ مہنگی پڑے گی، واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ دل قابو میں رکھیں۔ آپ کے اندر ایک اچھا انسان بھی ہے، اس سے رہنمائی حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی حسین احمد نے کہا غلام حیدر وائیں کو منا لیں تو جمعیت کو ختم کرنے کیلئے تیار ہونگے، ایک دوسرے کی ضد میں اِصرار میری سمجھ سے بالا تر تھا
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
اللہ نے چاہا تو پچھلے کافی دنوں سے جن مشکلات میں گھیرے ہوئے تھے، اب ان سے نجات ملے گی۔ اور جو لوگ کسی بندش میں تھے، وہ بھی اب اس سے آزاد ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مٹی کا تیل مہنگا کر دیا گیا
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
ایک وقت ضرور ملتا ہے انسان کو اپنا مقدر بدلنے کے لئے۔ آپ کو تو دوبارہ ملا ہے، قسمت والے ہیں۔ اس اچھے موقع کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں، آج ہی فائدہ اٹھائیں۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
اپنوں کے ساتھ اختلافات شدید ہو سکتے ہیں اور شاید اب کی لڑائی برسوں پر بھاری ہو۔ اس لئے جو بھی فیصلہ کریں یا قدم اٹھائیں نہایت ہی سوچ سمجھ کر۔








