پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کا پیغام جاری کردیا

وزیراعظم کا امریکی صدر کا شکریہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کی تکمیل میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بھارتی عوام کو غربت کی طرف لے جاسکتی ہے، پرویز رشید
تجارتی معاہدے کی اہمیت
وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان کامیابی سے طے پایا، جو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
مستقبل کی شراکت داری
شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ آنے والے دنوں میں ہمارے دیرینہ تعلقات کو نئی وسعت بھی دے گا۔
I wish to convey my profound thanks to President Trump @realDonaldTrump for his leadership role in finalization of the historic US-Pakistan trade agreement, successfully concluded by our two sides in Washington, last night.
This landmark deal will enhance our growing cooperation…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 31, 2025