کوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد
کچھ الفاظ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی سے بدھ کے روز دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں سفاکی سے سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ
بچیوں کی شناخت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرنے کے لئے صدر مملکت کو سمری ارسال
پوسٹ مارٹم اور ابتدائی رپورٹ
لاشوں کو فوری طور پر قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے پوسٹ مارٹم کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل
تحقیقات کا آغاز
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق بچیوں کے والدین کے درمیان ڈیڑھ سال قبل علیحدگی ہوچکی تھی ، جسے ممکنہ محرک کے طور پر بھی زیر تفتیش لایا جا رہا ہے۔ پولیس نے والدین سمیت قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کا عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں شروع
شواہد اور چھاپے
سینئر پولیس افسر کے مطابق، جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
علاقے میں خوف و غصہ
اس دلخراش واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچیوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے۔








