امریکہ سے تجارتی ڈیل فائنل، ڈیجیٹل طریقے سے درآمد کی جانیوالی اشیاء پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم ہونے کی بھی خبرآگئی، ایف بی آر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں بڑی اقتصادی خبر
وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈیجیٹل طریقے سے درآمد کی جانیوالی اشیاء یا خدمات پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: سسرالیوں نے حاملہ بہو کا گلا کاٹ دیا
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ
یاد رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی ڈیل بھی فائنل ہوچکی ہے جس کا اعلان آج ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، شدید جواب دینے کا اعلان
ڈجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ
ذرائع کے مطابق حکومت نے گوگل سمیت امریکی اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ یہ ٹیکس یکم جولائی 2025 سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔
آن لائن خدمات پر ٹیکس کی تفصیلات
وفاقی حکومت نے آن لائن منگوائی جانے والی خدمات اور اشیا پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔ یہ ٹیکس ایسی کمپنیوں کی اشیا و خدمات پر عائد کیا گیا تھا جن کے پاکستان میں دفاتر نہیں تھے۔ بجٹ میں ایک شق کی اجازت دی گئی تھی کہ وفاقی کابینہ اس ٹیکس کو معاف کر سکتی ہے۔