خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز، پہلا ووٹ سپیکر نے کاسٹ کیا

سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کی تاخیر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر سے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق
پولنگ کا وقت اور امیدوار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کو پولنگ کا درجہ دیا گیا ہے، پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مشال یوسفزئی اور اپوزیشن کی جانب سے مہتاب ظفر امیدوار ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد اور دیگر امیدوار انتخابات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستوں کی تفصیلات
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان کی کل تعداد 145 ہے، جس میں پی ٹی آئی حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 18، 18 ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اراکین کی تعداد 3 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برف میں جما ہوا گوشت گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں کیسے پگھلائیں؟ طریقہ جانیں
الیکشن کی خصوصی ہدایات
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پیش منظر
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی.