کراچی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا کیس حل، زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار

کراچی میں قتل کا معمہ حل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ موصول
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھرا پار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کی
ملزم کا اعتراف
ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی انٹرنیٹ پر کیا سرچ کرتے رہے؟ حیران کن انکشاف
ملزم کا بیان
ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے اور شیطان کے بہکاوے میں آ کر جرم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھانے میں ٹک ٹاک بنانے پر 7 افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
پولیس کارروائی
پولیس کے مطابق قتل کی واردات کا مقدمہ کھوکھرآپار تھانے میں درج ہے، میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی بھی ثابت ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے 20 سے زائد افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
گرفتاری اور قانونی کاروائی
پولیس کے مطابق ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
متوفیہ کی معلومات
واضح رہے کہ 16 سالہ متوفیہ 2 بہن بھائیوں میں بڑی تھی۔