سکوئیڈ گیم اسٹار کو ہراسانی کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

گونگ یو کو عدالت سے بڑا ریلیف
سیئول(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بری خبر
جنسی ہراسانی کے الزامات
جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا، خوشگوار ماحول میں بات چیت
خاتون کو سزا
عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں طویل انتظار کے بعد آر سی بی کی جیت پر ویرات کوہلی جذباتی ہو گئے
عدالت کا فیصلہ
جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران اور بشریٰ کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
سزا کی وجوہات
عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار کی ساخت کو نقصان پہنچانے، جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔
گونگ یو کی شناخت
یاد رہے کہ معروف اداکار گونگ یو نیٹ فلیکس کی مقبول ترین سیریز سکوئیڈ گیم کے اداکار ہیں جن کیخلاف اس 40 سالہ خاتون کی جانب سے 2020 اور 2020 میں مختلف مواقع پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی پوسٹ کی گئی تھیں۔