ایف بی آر کا مبینہ منی لانڈرنگ، فراڈ پر سولر کمپنیوں پر 111 ارب روپے کا جرمانہ
ایف بی آر نے سولر کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات پر سولر کمپنیوں پر 111 ارب روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
اوور انوائسنگ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے بتایا کہ سولر کمپنیوں نے درآمد کی آڑ میں 120 ارب روپے مالیت کی اوور انوائسنگ اور منی لانڈرنگ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ خیز قتل، ملزم نے عدالت میں قتل کرنے کی وجہ بتا دی۔
جعل ساز کمپنیوں کا نیٹ ورک
انہوں نے بتایا کہ جعل ساز کمپنیوں کے نیٹ ورک نے فرضی کاغذات پر 140 ارب روپے کی رقم بینک میں جمع کی، تاہم ایف بی آر نے 327 سولر پینل کنٹینرز ضبط کیے اور ان کی نیلامی ہوگی۔
نیلامی کا ہدف اور جعل ساز کمپنیوں کی تفصیلات
شیراز احمد نے کہا کہ ایف بی آر نے سولر پینل کنٹینرز کو ضبط کرکے نیلامی کا ہدف 1.5 ارب روپے مقرر کیا ہے۔ سولر درآمد کی 13 جعل ساز کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعل ساز نیٹ ورک نے فرضی کمپنیوں کی آڑ میں بیرون ملک بھاری ترسیلات بھجوائیں۔








