امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان 350 ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا
صدر ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مکمل اور جامع تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت جنوبی کوریا امریکا میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا
سرمایہ کاری کی نگرانی
اس سرمایہ کاری کا مکمل کنٹرول اور انتخاب صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی امریکی حکومت کے پاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
مزید سرمایہ کاری کی تفصیلات
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا آئندہ ہفتوں میں مزید سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، خواجہ آصف
جنوبی کوریا کے صدر کا دورہ
اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ دو ہفتوں کے اندر وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں باقاعدہ دو طرفہ ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Peshawar High Court Returns Petition to Remove KP Chief Minister with Objections
توانائی کی مصنوعات کی خریداری
معاہدے کے تحت جنوبی کوریا امریکا سے 100 ارب ڈالر مالیت کی ایل این جی یا دیگر توانائی کی مصنوعات خریدے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 12 سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار
منڈی کے دروازے کھولنے کا فیصلہ
اس کے علاوہ جنوبی کوریا نے امریکی مصنوعات بشمول گاڑیاں، زرعی اجناس اور دیگر تجارتی اشیاء کے لیے اپنی مارکیٹ مکمل طور پر کھولنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے لیبیا کو 4.6 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا
ٹیرف کی تفصیلات
صدر ٹرمپ نے مزید اعلان کیا کہ اس معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جب کہ امریکا کو کوئی ٹیرف ادا نہیں کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین واپڈا سجاد غنی مستعفی
تاریخی کامیابی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے تجارتی لحاظ سے ایک تاریخی کامیابی ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر کو مبارکباد
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر لی جے میونگ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ ان کے ملک کی ترقی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کورین تجارتی وفد سے ملاقات کو باعزت اور نتیجہ خیز قرار دیا۔








