شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے
ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہ
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
ملاقاتوں کا ایجنڈا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ماڈل صوفیہ خان المعروف فیا خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم
دورے کا مقصد
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا
تجارتی تبادلہ بڑھانے کی کوششیں
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد صوبائی اور سرحدی تعاون کو مزید بڑھانا اور تجارتی تبادلے کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے آگے لے جانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
تاریخی دورے
واضح رہے کہ مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے، اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔
تصدیق کی خبر
دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی کچھ روز قبل تصدیق کی تھی کہ ایرانی صدر جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے.








