صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ہٹانے کا حکم
صوبائی محتسب کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی محتسب نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
شکایت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی محتسب نے کراچی کی رہائشی صارف مہرین زہرہ کی درخواست پر سی ای او کے الیکٹرک کو برطرفی اور جرمانے کی سزا سنا دی۔صوبائی محتسب نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک پر الزام ثابت ہوتا ہے، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، صوبائی محتسب نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت تماشائی، کراچی کی سڑکیں شہریوں کے لیے موت کا کنواں بن چکی ہیں: آفاق احمد
مونس علوی کی بحالی
یاد رہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں ماہ ہی مونس علوی کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سب کو بہت مبارک، آپ کا دوست شہید ہو گیا ہے – میجر عدنان شہید کے اہل خانہ کا پیغام
بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 7 جولائی کے اجلاس میں سید مونِس عبداللہ علوی کو 30 جولائی 2025 سے کے الیکٹرک کا دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
مونس علوی کا کیریئر
کے الیکٹرک کے مطابق مونس علوی 2008 میں کے الیکٹرک میں شامل ہوئے تھے اور سی ای او بننے سے پہلے وہ کمپنی میں چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں.








