فہد مصطفیٰ نے میرا کیریئر برباد کر دیا: سابق فوٹوگرافر کے الزامات

فہد مصطفیٰ کا تنازع

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانا نام، معروف اداکار اور مقبول گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تنازعے کا شکار بن گئے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت سر اٹھاتا نظر آیا جب ان کے سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے ایک ویڈیو کے ساتھ ایک چونکا دینے والی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے فہد پر تضحیک اور پیشہ ورانہ نقصان پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے

عمر سعید کے الزامات

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عمر سعید، جو ’جیتو پاکستان لیگ‘ کے دوران فہد مصطفیٰ کے ساتھ بطور فوٹوگرافر منسلک رہے، کا کہنا ہے کہ انہیں کئی مواقع پر فہد نے عوامی طور پر بےعزت کیا، اور بالآخر اُن کی ملازمت بھی ختم کروا دی گئی۔ عمر کے مطابق، ’فہد مصطفیٰ نے بار بار میرے ساتھ امتیازی رویہ اپنایا اور دوسروں کے سامنے مجھے نیچا دکھایا، حتیٰ کہ اے آر وائی سے بھی نکلوا دیا، جس سے میرا کیریئر تباہ ہوگیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: کاروبار ٹیکس نظام میں 662 ارب روپے سے زائد کا ’بلیک ہول‘، ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

سوشل میڈیا پر ردعمل

عمر نے یہ بھی واضح کیا کہ اب وہ اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور زندگی کی گاڑی خود چلا رہے ہیں، تاہم ان کا ماننا ہے کہ سچ سامنے لانا ضروری ہے تاکہ مزید افراد کسی مشہور شخصیت کے تکبر کا شکار نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نا معلوم ملزمان نے نوجوان کو سینے میں گولی مار کر قتل کردیا

نقد اور دفاع

یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی صارفین نے عمر سعید کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے فہد کو مغرور اور بدتمیز قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’اگر وہ کیمرے کے سامنے بدتمیزی کرتا ہے تو کیمرے کے پیچھے اس کا رویہ کیسا ہوگا؟‘

جبکہ کچھ صارفین نے معاملے کو یک طرفہ نہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے فہد کا مؤقف بھی سننے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہمیں دونوں پہلو جاننے چاہییں۔‘

فہد مصطفیٰ کی خاموشی

تاحال فہد مصطفیٰ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا صارفین اب اس خاموشی کو مزید برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، اور کھل کر مطالبہ کر رہے ہیں کہ فہد مصطفیٰ اپنا مؤقف پیش کریں تاکہ سچ سامنے آسکے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...