لیسکو کا بارشوں کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا بڑا اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو نے مون سون بارشوں کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم الرحمان
صارفین کے لئے سہولت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ صارفین سے میٹر تبدیلی کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، بجلی میٹر بلا ڈیمانڈ نوٹس اور فری تبدیل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق
بجٹ کی تفصیلات
لیسکو چیف نے کہا کہ اس اقدام کے لیے 3.52 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اس کے تحت سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹو میٹرز کی تبدیلی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلی بار ایک امریکی کو پوپ منتخب کر لیا گیا
عملی طریقہ کار
انہوں نے کہا کہ ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر دو ماہ کے اندر لازمی میٹر تبدیل ہو گا، اس سہولت کا مقصد صارفین کو ریلیف دینا اور ریڈنگ ایکورٹ بھجوانا ہے۔
قیمتوں کی جانکاری
انہوں نے کہا کہ تھری فیز میٹر کی قیمت 50 ہزار اور سنگل دس ہزار روپے کے لگ بھگ ہے، صارفین کی سہولت کے لئے یہ بوجھ کمپنی برداشت کرے گی۔