1 مئی مقدمات، بھتیجے کو فیصل آباد میں سزا ہونے پر شیخ رشید کا ردعمل بھی آگیا

راولپنڈی کی تازہ ترین خبر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) 9مئی مقدمات کے سلسلے میں شیخ راشدشفیق کو فیصل آباد میں سزا ہونے پر شیخ رشید کا ردعمل بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
شیخ رشید کا پیغام
اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ "ہمارا فیصل آباد کی سیاست سے کیا تعلق تھا؟ میرا بھتیجا وہاں موجود ہی نہیں تھا، انتقام کی ایک حد ہوتی ہے دس دس سال قید، سراسر زیادتی ہے، خدا اور رسول کے واسطے انصاف کا علم بلند کریں"۔
سزا کا پس منظر
یادرہے کہ جن کو 10،10سال قید کی سزا سنائی گئی ان میں شیخ راشدشفیق بھی شامل ہیں۔