خیبرپختونخوا؛سینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

مشال یوسفزئی کی سینیٹر منتخب ہونے کی خبر
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والی سڑک پر گڑھے پڑ گئے، خواجہ آصف نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی
غیرحتمی نتائج
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت
پولنگ کا عمل
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان کی کل تعداد 145 ہے، جس میں پی ٹی آئی حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرقہ واریت اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو رہا ہے: عظمٰی بخاری
ایوان میں جماعتوں کی تعداد
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 18، 18 ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اراکین کی تعداد 3 ہے۔
اسٹیٹس کے بارے میں معلومات
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔