ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

بڑی خوشخبری: گیس کنکشنز پر پابندی کا خاتمہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو صارفین اور گیس کنکشن لگوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری، ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے تحت قدرتی گیس کی بجائے آر ایل این جی کی بنیاد پر گیس کنکشن فراہم کئے جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا
نئی تجاویز اور سکیورٹی کی شرائط
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے آر ایل این جی بنیاد پر کنکشنز کے لئے تجاویز وفاق کو بھجوا دیں۔ ذرائع کے مطابق درآمد شدہ آر ایل این جی پر کنکشن کے لئے بھاری سکیورٹی لینے اور ڈیمانڈ نوٹس سے قبل صارفین سے سٹامپ پیپر لینے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، پی ٹی آئی رہنما کا بیان
کنکشن کی شرائط اور حلف
سٹامپ پیپر پر صارفین آر ایل این جی کے ٹیرف پر کنکشن لینے کا حلف دیں گے اور آر ایل این جی ٹیرف کو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج نہ کرنے کا حلف لیا جائے گا۔ وفاق کی شرائط مکمل کرنے والے صارفین کو کنکشن دیا جا سکے گا۔
نیٹ ورک کی دستیابی
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک پر بھی کنکشن دیا جا سکے گا۔ اس وقت صرف ایل این جی نیٹ ورک والی سکیمز میں کنکشن دیئے جا رہے ہیں۔