چینی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت نہ کرنے والے 1344 دکانداروں کے خلاف کارروائی، مقدمات درج

پرائس کنٹرول کی کوششیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے شہریوں کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیشن عدالت نے 2 صحافیوں کے یوٹیوب چینلزپر پابندی کالعدم قرار دے دی

جعلی منافع خوری کی روک تھام

24 گھنٹوں کے دوران 1344 دکانداروں کے خلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق پنجاب بھر میں 123 افراد گرفتار، 11 کے خلاف مقدمات درج، 859 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے۔ رواں ہفتے 19 ہزار 714 افراد کے خلاف کارروائیوں میں 1133 افراد گرفتار اور 161 کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

علاقائی معلومات

لاہور ڈویژن میں 74 گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 5 گرفتار، 10 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ گوجرانوالا ڈویژن میں 265 اور فیصل آباد میں 241 دوکانداروں کے خلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔ ساہیوال ڈویژن میں 4، سرگودھا میں 36 جبکہ راولپنڈی میں 422 گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ بہاولپور ڈویژن میں 85، ڈی جی خان میں 21، جبکہ ملتان میں 196 چینی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...