اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی مؤثر پیروی کیلئے اوورسیز کمیشن اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں تعاون پر اتفاق
ملاقات کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے پراسیکیوٹر جنرل آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے، ایڈمشن پالیسی کی منظوری
قانونی مسائل پر گفتگو
اس اہم ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے قانونی مسائل، ادارہ جاتی روابط اور مقدمات کی پیروی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کے حقیقی سفیر ہیں اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے مسائل کا مؤثر حل ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارت کا تماشہ، دنیا نے دیکھا، رافیل ایسے گرے جیسے چڑیا گرتی ہیں: مصدق ملک
مؤثر روابط کی ضرورت
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے فوجداری، قانونی اور انتظامی مقدمات میں تیزی اور شفافیت کے لیے محکمہ پراسیکیوشن اور اوورسیز کمیشن کے درمیان باہمی روابط کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
پراسیکیوٹر جنرل کی بات
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں پراسیکیوٹر آفس کو اوورسیز سیل سے منسلک کیا جائے گا تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی نگرانی اور پیروی بہتر انداز میں ہو سکے۔ اس مقصد کے لیے جلد باقاعدہ ایس او پیز تشکیل دی جائیں گی تاکہ ہر ادارہ اپنی ذمہ داریاں واضح طور پر ادا کر سکے۔








